تازہ ترین

کراچی کے حلقہ پی ایس 88میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی

کراچی میں ملیر کے حلقے پی ایس اٹھاسی کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہو گی، انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، پی ایس اٹھاسی کی نشست صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی ملیر کے حلقے پی ایس اٹھاسی پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہو گی، پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر آفس ملیر سے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ حلقے میں ایک سو آٹھ پولنگ اسٹیشن اور چار سو دس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، تینتس پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور چھتیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار چھ سو ستائیس ہے، ان میں سے مرد ووٹرز اکیاسی ہزار چارسو پچیس اور خواتین ووٹرز چونسٹھ ہزار دو سو دو ہیں۔پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ ،،پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد اور دیگر آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،،،پی ایس اٹھاسی کی نشست صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کی کورونا سے موت کے سبب خالی ہوئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close