تازہ ترین

نیوایئرنائٹ پرہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

شہرقائد میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے گئے، ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عوام ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی ویڈیو جاری کردہ نمبر پر واٹس ایپ کریں، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی ویڈیو بنا کر 03435142770 نمبر پر بھیجیں، کراچی پولیس چیف کے دفتر میں فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ کراچی پولیس نیعوام سے اپیل کی ہے کہ نیو ایئرنائٹ پر فائرنگ میں ملوث عناصر کی ویڈیو بنا کر دیئے گئے نمبر پر پر بھیجیں۔شکایت موصول ہونے پر بلاامتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بھی نئے سال کے موقع پرلاہور میں موسیقی کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ عوامی اجتماعات، کنسرٹ پروگرام ، موسیقی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی، آتشبازی کیلئے دی گئی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ظفر اقبال اعوان کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد کے حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار کے حکم پر جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close