تازہ ترین

فخر ہے کہ اپنے دور اقتدار میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ڈونلڈ ٹرمپ

فخر ہے کہ اپنے دور اقتدار میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ڈونلڈ ٹرمپ, عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے، الوداعی بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی بیان کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپنے دور اقتدار میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے وائٹ ہاؤس سے رخصتی سے قبل صدر دونلڈ نے الوداعی پیغام کہا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے بلکہ اس سے بھی کئی زیادہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جرات مندانہ، اصولوں اور حقیقت پسندی پر مبنی سفارت کاری کے ذریعے ہم نے مشرق وسطیٰ میں تاریخی معاہدے کرکے کامیابی حاصل کی، جب کہ انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو بھی اپنی کامیابی قرار دیا،اپنے الوداعی پیغام میں ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے تمام امریکی خوفزدہ ہوئے اور سیاسی تشدد ہر اس چیز پر حملہ ہے جس کو ہم بحیثیت امریکی سراہتے ہیں، اسے کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close