تازہ ترین

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارےکی مشترکہ کارروائی

کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا،
ملزم شہر میں ہونے والے دہشتگردی کے متعد د واقعات میں ملوث ہے ،  سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی ،یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی سے ایس آر اے کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ملزم سجاد عرف ببلو سندھ ریولوشنری آرمی کا تربیت یافتہ دہشتگرد ہے ملزم کی جانب سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے گرافکس ۱۹جون2020کو ملزم نے لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پر حملے میں معاونت کی حملے میں ایک شخص جاں بحق اور رینجرز اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوئے ۸جولائی 2020کو ملزم نے ریٹائرڈ رینجرز افسر ملک عاشق کی دکان پر حملہ کیا حملے میں ریٹائرڈ رینجرز اہلکار جاں بحق ہوا ملزم نے 14اگست کو قیادت کے احکامات پر چائنیز وین پر حملے کی منصوبہ بندی کی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکی ملزم کو نیاز لاشاری کی ہلاکت کے بعد سندھ ریولوشنری آرمی کی قیادت نے بدلہ لینے کے احکامات دیئے کالعدم ایس آر اے کی مختلف ٹیموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ 14اگست پر ریلیوں میں ہینڈ گرنیڈ ، بوتل بم حملہ اور فائرنگ کرنی ہے، ہدایت ملتے ہی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی منصوبہ بندی کی لیکن ساتھیوں کی گرفتاری کی وجہ سے وارداتیں عمل میں نہ آسکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close