تازہ ترین

فوجی وردی کیوں پہنی؟بھارتی عدالت نے مودی کونوٹس جاری کردیا

وزیراعظم کاوردی پہننا تعزیرات ہند کی دفعہ 140 کے تحت غیر قانونی ہے،درخواست
لکھنؤ (فارن ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ برس اپنے دورہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے دورے کے دوران فوجی وردی پہننے پر وزیر اعظم کے دفتر کو نوٹس جاری کیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کو یہ نوٹس اترپردیش کی پریاگ راج ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک عرضی دائر کرنے کے بعد جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم کا وردی پہننا تعزیرات ہند کی دفعہ 140 کے تحت غیر قانونی ہے اور اسے قابل سزا قرار دیا جانا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ جج نلین کمار سریواستو نے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ راکیش ناتھ پانڈے کو نوٹس جاری کیا جنہوں نے عرضداشت دائر کی ہے۔ عدالت اس معاملے کی سماعت 2 مارچ کو کرے گی۔واضح رہے کہ ایڈوکیٹ راکیش ناتھ پانڈے نے گزشتہ برس دسمبر میں بھی مذکورہ معاملے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی تاہم چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہریندر ناتھ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے مقبوضہ علاقے میں نوشہرہ سیکٹر کا دورہ کیا تھا جس دوران نے انہوں نے فوجی وردی پہنی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close