تازہ ترین

حکومت کا 26نومبر سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرشفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرچھبیس نومبرسے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں چھبیس نومبر سے چوبیس دسمبر تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے گا، جبکہ پچیس دسمبر سے دس جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، اور جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویوسیشن ہوگا جس کے بعد گیارہ جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جہاں آن لائن تعلیم کی سہولت نہیں وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے۔ شفقت محمود کے مطابق مارچ اوراپریل میں بورڈ کے امتحانات کومئی میں کرانے کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلزکے طلبہ کا ایک تہائی حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکیں گے، جبکہ ا س دوران نوکریوں کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اساتذہ کوبلانے کے حوالے سے اسکول انتظامیہ فیصلہ کرے گی، نئے تعلیمی سال کواگست میں لے جانے کے حوالے سے تجویززیرغورہے، کورونا کے حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیرشفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔‏ اجلاس میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی اور موسم سرما کی جلد اورمعمول سے زائد تعطیلات کی تجویزپرتبادلہ خیال ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close