تازہ ترین

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا جیوانی کےقریب آپریشن

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان کے علاقےجیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن، کارروائی کےدوران دوسو کلوگرام آئس اور ننانوے کلوگرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقےجیوانی کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کےدوران دوسو کلوگرام آئس اور ننانوے کلوگرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی، ترجمان کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت ایک ارب اسی کروڑ روپے ہے جو سمندر کےراستے نامعلوم مقام پر منتقل کی جارہی تھی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں منشیات کی برآمد گی پاک بحریہ کی موثر نگرانی کا نتیجہ ہے، ضبط شدہ منشیات مزیدقانونی کارروائی کلیے اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close