تازہ ترین

حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کے لیے تیار نہیں ،فواد چوہدری

حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کے لیے تیار نہیں ،فواد چوہدری ،،، ٹی ایل پی کے کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہناہےکہ حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے  وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کااسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہنا تھاکہ ٹی ایل پی کے کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا، انتہا پسندی کی بڑی وجہ مدارس نہیں،اسکولز ہیں،انیس سونوےکی دہائی میں اسکولزوکالجز میں انتہا پسندی کی تعلیم دینے والے اساتذہ بھرتی کیے گئے، ہمیں یورپ وامریکا سےنہیں، اپنے آپ سے خطرہ ہے،انہوں نےکہاکہ ہمارےہاں ایک ہی نظریے کے سوا دوسری سوچ یا بات پر کفر کا فتویٰ لگا دیا جاتا ہے، اسلام توازن اور امن کی تعلیمات دیتا ہے، اسلامی تعلیمات یا کسی مذہب کی تعلیمات میں مسئلہ نہیں، ان کی تشریح میں مسئلہ ہوتا ہے،جب تک قانون کی حکمرانی یقینی نہیں بنائیں گے مثبت تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہوتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close