تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد3 لاکھ 68 ہزار 656 ہوگئی

 ملک بھر میں کورونا وبا شدت اختیار کرگئی، چوبیس گھنٹوں کےدوران مہلک وائرس سے چھتیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ اڑسٹھ ہزار چھ سو پینسٹھ ہوگئی۔  حکومتی اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں دوران مزید دوہزار سات سو اڑتیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ اڑسٹھ ہزار چھ سو پینسٹھ ہوگئی، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد تینتس ہزار پانچ سو باسٹھ ہوگئی ہے، جب کہ اب تک وائرس میں مبتلا تین لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ انسٹھ ہزار سات سو باون، پنجاب میں ایک لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو ترانوے، کے پی کے میں تینتالیس ہزار تین سو انسٹھ ، اسلام آباد میں پچیس ہزار سات سو انیس اور بلوچستان میں سولہ ہزار چھ سو بیالیس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close