تازہ ترین

سینیٹ الیکشن کا معرکہ,پولنگ کا وقت ختم

سینیٹ الیکشن کا معرکہ,پولنگ کا وقت ختم ،،،،، وفاق سمیت تینوں اسمبلیوں میں صبح شروع ہونےوالی پولنگ پانچ بجے تک جاری رہی

سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں اور وفاق کی سینتیس نشستوں پر جاری پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، وفاق سمیت تینوں اسمبلیوں میں صبح شروع ہونےوالی پولنگ پانچ بجے تک جاری رہی۔ تین سو اکتالیس میں سے تین سو چالیس ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا  قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،پنجاب کی گیارہ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، اسلام آباد کی دو، سندھ کی گیارہ، خیبرپختونخوا کی بارہ اور بلوچستان کی بارہ نشستوں پر پولنگ کی گئی،سینیٹ انتخابات کے لئے چھ سو اٹھانوے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر انتالیس امیدوار آمنے سامنے رہے، خواتین اٹھارہ ، ٹیکنو کریٹ تیرہ اور اقلیتی نشستوں پر آٹھ امیدوار مدمقابل ہیں،اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close