تازہ ترین

وزیراعلیٰ ہاوس کے پی میں قرآن خوانی کا اہتمام

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہےکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی قربانیوں نے قوم کو طاقت اور دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کرکے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پر وزیراعلیٰ ہاوس میں شہدا کے لئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر اعلی محمود اور معاون خصوصی کامران بنگش سمیت دیگر نے شرکت اور شہدائے آرمی پبلک اسکول کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کے شہدا کو ہم بھولے نہیں ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج، پولیس اور تمام معصوم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہدا کی قربانیوں نے قوم کو طاقت دی اور دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیاہے، آرمی پبلک اسکول کے ننھے اور معصوم بچوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔ اس موقع پر ملک میں دیر پا امن ، ترقی اور خوشحالی اور ملک میں کورونا وبا کے خاتمے اور کورنا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close