تازہ ترین

کراچی میں پیر سے نئے مغربی ہواوں کے سلسلے کا آغاز

کراچی والے سرد موسم کے لئے تیار ہو جائیں اتوار سے کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔۔محکم موسمیات نے کراچی میں سردی کا سات سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کی ہے  محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہےگا۔۔مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ ہفتے کو ملک میں داخل ہوگا۔۔ نئے مغربی سلسلے کے تحت ہواوں کی رفتار پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے ۔۔ کراچی میں ان تین روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری تک گر سکتا ہے جس سے گزشتہ سات سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے ۔۔کراچی میں سن دو ہزار تیرہ میں میں کم سے کم پارہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔۔۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ نئے سال کے ماہ جنوری میں ایک اور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close