تازہ ترین

کے فور منصوبے سے متعلق درخواست پرسندھ ہائی کورٹ میں سماعت

کے فور منصوبے سے متعلق درخواست پرسندھ ہائی کورٹ میں سماعت،،، بتایا جائے کراچی میں وفاقی منصوبوں کی کیا پوزیشن ہے، عدالت،،، عدالت نے وزارت منصوبہ بندی و پلاننگ سے تفصیلات طلب کرلیں

سندھ ہائی کورٹ میں پینے کے پانی کے منصوبہ کے فور کی سست روی کے خلاف درخواست سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے وزرات منصوبہ بندی و پلاننگ سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں  سندھ ہائیکورٹ میں پینے کے پانی کے منصوبہ کے فور کی سست روی کے خلاف درخواست سےمتعلق کیس کی سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار محمود اختر نقوی وکیل کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ منصوبے فوری مکمل کریں گےکراچی میں پینے کے پانی کیلئے عوام ترس رہی ہے، کے فور منصوبہ ٹھپ پڑا ہے، عدالت وفاق کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرے ، جس پر عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے کراچی میں وفاقی منصوبوں کی کیا پوزیشن ہےعدالت نے وزرات منصوبہ بندی و پلاننگ سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close