تازہ ترین

شرافی گوٹھ میں ٹریفک حادثہ، رینجرز اہلکار جاں بحق

شرافی گوٹھ میں ٹریفک حادثہ، رینجرز اہلکار جاں بحق, 2 اہلکاروں سمیت 6 زخمی، کار اور موبائل کو نقصان

کراچی کے شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گیا، حادثے میں دو اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا شرافی گوٹھ تھانےکی حدود میں شاہ فیصل کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی رینجرز کی موبائل سے ٹکرا گئی، حادثے میں رینجرز کا اہلکار جاں بحق ہوا، جبکہ دو اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے،،،حادثے میں تیز رفتار کار اور رینجرز کی موبائل کو شدید نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق تیز کار ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد پیٹرولنگ میں مصروف رینجرز کی موبائل سے پیچھے کی جانب سے ٹکرا گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close