تازہ ترین

کلفٹن پولیس غیر قانونی دھندوں کی سرپرست بن گئی

مساج پارلر، گیسٹ ہاوسز اور شیشہ کیفے مافیا من مانیاں کرنے لگی

کلفٹن پولیس غیر قانونی دھندوں کی سرپرست بن گئی، مساج پارلر، گیسٹ ہاوسز اور شیشہ کیفے مافیا من مانیاں کرنے لگی۔ ماڈل پولیس اسٹیشن کی سرپرستی میں کلفٹن بلاک 4، بلاک 5، زم زمہ ، توحید کمرشل اور اطراف میں سات مساج پارلر، گیسٹ ہاؤسز اور متعدد شیشہ کیفے کھل گئے ۔ متعلقہ پولیس نمائشی کارروائیاں کرکے اعلی افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹ بھیج رہی ہے، گزشتہ دنوں ایک کیفے پر نمائشی کارروائی کے دوران ملازم کو دھرا گیا لیکن شیشہ کیفے پھر بھی چلتا رہا، ذرائع کے مطابق شیشہ بار اور مساج پارلرز سے لاکھوں روپے ہفتہ وصول کیا جارہا ہے۔ تھانہ پولیس کا دعوی ہے کہ ان کے علاقے میں کوئی بھی غیر قانونی دھندہ نہیں کرسکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close