تازہ ترین

تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ خادم حسین رضوی لاہورکےمقامی اسپتال میں وفات پاگئے

فیملی ذرائع اورمرکزی قیادت کاتصدیق کرتےہوئےکہناتھاکہ سربراہ تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی کوگزشتہ چندروز سےبخارتھا،مرحوم کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج رہنےکےبعد آج خالقِ حقیقی سےجاملے،خادم حسین رضوی بائیس جون انیس سو چھیاسٹھ کونکہ توت ضلع اٹک میں پیدا ہوئے،انہوں نےجہلم ودینہ کےمدارس دینیہ سےحفظ وتجوید کی تعلیم حاصل کی اوربعد میں لاہورکےجامعہ نظامیہ رضویہ سےدرس نظامی کی تکمیل کی،موحوم نےقرآن پاک بھی حفظ کیا ہوا تھا،انہیں عربی اوراردو کےعلاوہ فارسی زبان پربھی عبورتھا،تحریک انصاف کےرہنماسینیٹر فیصل جاوید نےبھی خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئےدعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم خادم حسین رضوی کوجنت میں جگہ،اہلخانہ اورعزیزواقارب کوصبرجمیل عطا کرے

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*