تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

 عالمی وبا نے مزید 45 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے ,پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ، اور عالمی وبا کے مزید تین ہزار پینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے اڑتالیس ہزار دو سو تئیس ٹیسٹ کئے گئے ، جس کے بعد مجموعی کویڈ نائٹین ٹیسٹس کی تعداد چون لاکھ پینتیس ہزارایک سو انتالیس ہوگئی ہے،ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ بانوے ہزار تین سو چھپن ہو گئی ہے، جس میں سے تین لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو تریپن مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جب کہ فعال کیسز کی تعداد چھیالیس ہزارآٹھ سو اکسٹھ ہے،سندھ میں ایک لاکھ ستر ہزار دوسو چھ ،جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ سترہ ہزارآٹھ سو اٹھانوے مصدقہ کیسز موجود ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close