تازہ ترین

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمر ل محمد امجد خان نیازی کا ترکی کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمر ل محمد امجد خان نیازی کا ترکی کا سرکاری دورہ، سربراہ پاک بحریہ کو ترک بحریہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ لیجن آف میرٹ کی تفویض ، ترکش نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عدنان اُزبال نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ترکش نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سربراہ پاک بحریہ کو ترک بحریہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ترکی کے نیول چیف کے علاوہ قومی دفاع کے وزیر، کمانڈر ترکش آرمڈ فورسز اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،امیر البحر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے استحکام کیلئے ترکش آرمڈ فورسز کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ترک حکام نے پاک بحریہ کی جانب سے بحر ہند میں سمندری تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close