تازہ ترین

ڈاکٹر ماہا کیس،ملزم جنید ،وقاص کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہا کیس میں نامزد ملزمان جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے دونوں ملزمان کو دودو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہا کیس میں نامزد ملزمان جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت ملزمان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم جنید اور وقاص کی سٹی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہوئی تھی درخواست ضمانت مستردہونے کے بعدملزمان عدالت سے فرار ہو گئے تھے ملزمان کو فرار کرانے کیلئے تفتیشی افسر نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا جو ملزمان نے دی تھی، دوران تفتیش کوئی ٹھوس شواہد بھی ملزمان کیخلاف اب تک نہیں ملے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ تفتیش کو ناقص قرار دیا جائے عدالت نےتما م دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان د ودو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close