تازہ ترین

پی ٹی آئی،خیبرپختونخوا میں ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کر رہی ہے،بلاول بھٹو

پی ٹی آئی،خیبرپختونخوا میں ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کر رہی ہے،بلاول بھٹو،،، جو کرنا ہے کرلو، جلسے ہر صورت ہوں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، جو کرنا ہے کرلو، جلسے ہر صورت ہوں گے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی قیادت نے ملاقات کی،اس موقع پرسیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملے یا نہ ملنے کے باوجود جلسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے ہدایت کر دی،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی کو جو کرنا ہے کرلے، پشاور اور نوشہرہ میں جلسے ہر صورت میں ہوں گے۔ پختونخوا میں پی ٹی آئی کے جلسے ہوسکتے ہیں تو پیپلزپارٹی کے جلسے کیوں نہیں ہوسکتے، اگر عوام اور جیالوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close