تازہ ترین

بجلی3روپے53پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی3روپے53پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
بجلی کی قیمت میں اضافےکااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا

بجلی صارفین پر چالیس ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی بجلی تین روپے ترپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے بجلی تین روپے ترپن پیسے مہنگی کرنے کیلئےنیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔۔۔ذرائع کے مطابق یہ اضافہ اکتوبر دو ہزار تئیس کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا انتیس نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً چالیس ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔۔۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close