تازہ ترین

گجر نالہ آپریشن،متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے،جماعت اسلامی

گجر نالہ آپریشن،متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے،جماعت اسلامی , غلط پالیسیوں کانتیجہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،رہنماوں کا خطاب

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو متاثرین سڑکوں پر آگئے ،مظاہرین نے ڈی سی سینٹرل آفس کے سامنے دہرنا دےدیا ،جماعت اسلامی کے نائب صدر ڈاکٹر اسامہ رضی کہتے ہیں متاثرین کو متبادل جگہ دیے بغیر مکانات کو گرانا ظلم ہے ۔  جماعت اسلامی کراچی کے صدر ڈاکٹر اسامہ رضی نے گجر نالے کے متاثرین سے ملاقات کی، انھوں نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتی ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے حکمرانوں کو بار بار متوجہ کر رہے ہیں ،ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ گجر نالے پر تجاوزات پر انتظامیہ نااہلی اور ظلم کا مظاہرہ کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے عوام پریشان ہیں ،شہریوں کو کسی بھی شعبے میں ریلیف میسر نہیں ، امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر وسطی سے ملاقات کی ، اس دوران انتظامیہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close