تازہ ترین

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وفاقی حکومت کی اسکولز بند کرنے کی پالیسی مسترد کردی

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہو ں نے وفاقی حکومت کی سکولز بند کرنے کی پالیسی کو مسترد کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں صوبائی صددر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن محمّد اختر آرائیں کا کہنا تھا کے ہم وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہو نے چند روز قبل سردیوں کی چھٹی نہ کرنے کا اعلان کر کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم کیا جو کہ سندھ کی عوام کی خواہش کے مطابق ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک سکولز بند کرنے کی تجویز کومسترد کرتے ہیں
اس موقعے پر ان کے ہمراہ واسؔ چیئرمین ر یٹایرڈ حیدر علی، واسؔ چیئرمین علی گبول ، جنرل سیکرٹری سید ذکی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور دیگر ہمراہ تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close