تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت

پیر تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ  

القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت
پیر تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

سلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی ، عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور پہنچنے تک ہمیں گرفتار نہ کیا جائے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیر صبح تک آپ کو پروٹیکشن دے رہے ہیں تب تک آپ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔عدالت نے حکم دیا کہ پیر تک کسی بھی مقدمے میں عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سخت سیکیورٹی انتظامات میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی، عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی مونٹاج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی انکوائری کو اچانک انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا گیا ، نیب نے کیس میں سوال نامہ بھی نہیں بھیجا صرف کچھ معلومات مانگی تھیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پرتشدد واقعات کے باعث آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا ، ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہاں مارشل لا لگ گیا ؟ کیا آرٹیکل 245 کے ہوتے ہوئے ہم تمام رٹ پٹیشنز کو غیر مؤثر کر دیں ؟ نیب پراسیکوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض کیا کہ عمران خان کبھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے نیب پراسیکیوشن سے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل سن کر ضمانت منظور یا خارج کرنے کا فیصلہ کرینگے، مکمل تیاری کر کے آئیے گا۔ ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close