سیکٹر جی۔ 15 میں اسلام آباد ماڈل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبہ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے انشاءاللہ 2 سال میں مکمل ہو گا، حلقہ میں مزید تعلیمی منصوبے شروع ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ
February 20, 2020
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی۔ 15 میں اسلام آباد ماڈل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے انشاءاللہ 2 سال میں مکمل ہو گا۔ اس میں 1700 بچوں کی تعلیم کا انتظام ہو گا اور 90 اساتذہ ہوں گے۔ حلقہ میں نوجوانوں کے لئے تعلیمی سہولیات کے لئے اس سال انشاءاللہ کئی منصوبے شروع ہو رہے ہیں
We use cookies to ensure that we give you the best experience on our website. If you continue to use this site we will assume that you are happy with it Read More