شادی ہالز مالکان اور ایڈمنسٹریٹرکراچی کے درمیان مذاکرات کامیاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور شادی ہال مالکان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے تمام شادی ہال ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے شادی ہال مالکان نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے.. تمام شادی ہال ایس حکومتی شرائط پر کھولنے کی اجازت مل گئی شادی ہال ایسوسی ایشن نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شرائط پر عملدرآمد شروع کردیا ہے .. شادی ہال کو کھلا رکھنے پر مالکان کے چہرے تو کھل اٹھے ہیں ساتھ ہی ان ہالز میں کام کرنے والے افراد بھی خوشی سے نہال ہیں اس سے قبل ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے شادی ہال بند کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اب مسترد کردیا گیا ہے