تازہ ترین

پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، وزیراعظم

پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، اب براڈ شیٹ معاملے پر امیرحکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں ، وزیراعظم کا ٹوئٹ 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف چوبیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا اور این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اوربیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب براڈ شیٹ معاملے پر امیرحکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ،کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں، ہم براڈ شیٹ کے معاملے میں مکمل شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، اور یہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close