تازہ ترین

وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دلوانے کی درخواست

وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دلوانے کی درخواست , 10نشستیں لینے کے بیان پر کارروائی کی جائے،حلیم عادل شیخ

وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف حلیم عادل شیخ نےریٹرنگ آفیسرسینیٹ الیکشن کوتحریری درخواست ارسال کردی ہے۔  حلیم عادل شیخ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 فروری کووزیراعلی ٰنے سینیٹ انتخابات میں دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیاتھا اس لئےان کےخلاف الیکشن رولزکےتحت کارروائی کی جائے،اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نےموقف اختیارکیا ہےکہ مراد علی شاہ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں لینےکا بیان دے کرکرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے،وزیراعلی نے دس سیٹیں حاصل کرکے وفاق کوسرپرائز دینے کابیان دیاتھا، حلیم عادل شیخ نےوزیراعلی کوممبرصوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قراردینے کا مطالبہ بھی کیا، انھوں نےکہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لینے والی پارٹیاں اپنی مقبولیت کھوبیٹھی ہیں،وزیراعلی سندھ کا سینیٹ انتخابات میں ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان اعتراف جرم ہےاوروہ سینیٹ انتخابات میں خرید فروخت کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں،لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےاس بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close