جعفریہ الائنس نے حکومت کو سات دن کا وقت دے دیا
پشاور کی مسجد پر حملے کے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پشاور کی مسجد پر حملے کے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا مطالبہ.. جعفریہ الائنس نے حکومت کو سات دن کا وقت دے دیا
جفریہ الائنس پاکستان نے پشاور کی امامیہ مسجد پر حملے کے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کے لیے حکومت کو سات روز کا وقت دے دیا، سربراہ جعفریہ الائنس علامہ رضی جعفر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملت تشیع انیس سو تریسٹھ سے آج تک عدم تحفظ کی شکار ہے، معاملے کو سنجیدگی سے نہ دیکھا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گے،