تازہ ترین

کپتان کا ہیلی کاپٹر پر سفر، روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ

ساڑھے3 سال میں 98 کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار روپے خرچ کئے گئے

کپتان کا ہیلی کاپٹر پر سفر، روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ..

ساڑھے3 سال میں 98 کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار روپے خرچ کئے گئے

حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر کے سفری اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، ساڑھے تین سال میں اٹھانوے کروڑ تیتالس لاکھ اور پچپن ہزار روپے خرچ ہوئے۔  سفری دستاویز کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر سے سفر پر تقریباً سینتالیس کروڑ روپے جبکہ مرمت پر اکیاون کروڑ خرچ ہوئے،ساڑھے تین سالوں میں کُل اٹھانوے کروڑ تیتالس لاکھ اور پچپن ہزار روپے سفر پر خرچ ہوئے، اس حساب سے یومیہ آٹھ لاکھ روپے سے زائد صرف ہیلی کاپٹر کے سفر پر خرچ کئے گئے، بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس کا سفر پندہ کلومیٹر ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال دو لاکھ پچھتر ہزار روپے بنتا ہے، ساڑھے تین سالوں میں ہیلی کاپٹر دو ہزار سات سو چھبیس گھٹنے سفر پر رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close