تازہ ترین

سانحہ نیوکراچی میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی،24زخمی

سانحہ نیوکراچی میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہوگئی، جاں بحق افراد میں سے نو کی شناخت کرلی گئی ہے، دھماکے سے چوبیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے، صبا سنیما کے قریب آئس فیکٹری میں دھماکے نے ہستے بستے گھر اجاڑ دیئے،مختلف اداروں کے رضاکار دن بھر ملبہ اٹھاتے اور لاشیں نکالتے رہے۔ دھماکے سے نہ صرف آئس فیکٹری تباہ ہوئی بلکہ تین قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، ہیوی مشینری کی مدد سے امدادی کارروئیاں کی گئیں ، ملبے سے چھ موٹر سائیکلیں نکالی گئیں جبکہ دھماکے سے ایک رکشہ اور دو گاڑیاں بھی ناقابل استعمال ہوگئیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا، پولیس نے واقعے کے فوری بعد امکان ظاہر کیا تھا کہ دھماکا بوائلر پھٹنے کا نتیجہ ہوسکتا ہے، اب انویسٹی گیشن پولیس کا موقف سامنے آیا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، عمارت میں بوائلر نہیں تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close