تازہ ترین

شہرقائد میں سابئیرین ہواوں کا راج،سردی کی شدت بڑھ گئی

شہرقائد میں سابئیرین ہواوں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی یہ لہر جمعہ تک جاری رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے تک سردی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،۔اس دوران درجہ حرارت 7 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چالیس سے پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بیالیس فیصد ہے، آج شہر کا زیادہ سے درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close