تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، وفاقی وزیر

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، وفاقی وزیر،،، عمران خان نے کہا دوستی سب سے، غلامی کسی کی نہیں کریں گے،مراد سعید،،، وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا،وفاقی وزیر،،،

 وفاقی وزیرمراد سعید کاکہناہےتحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، اپوزیشن والے پھر قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے وفاقی وزیر مراد سعیدکا ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ عمران خان نے کہا دوستی سب سے، غلامی کسی کی نہیں کریں گے، وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، انہوں نے دنیا کو بتایا کہ ڈرون حملوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا، عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کی، آج دنیا کے بڑے لیڈر اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کرتے ہیں،انہوں نےکہاکہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، چوروں کا ٹولہ، ڈاکوؤں کا گلدستہ پھر ایک ساتھ ہوگئے ہیں، اپوزیشن والے ٹی وی، ٹی وی کھیل رہے ہیں،انہوں نےکہاکہ عمران خان نے کہا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے، پرچی چیئرمین بھی مارچ اور تقاریر کر رہے ہیں، پرچی چیئرمین کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ان کے مہنگائی کے بیانیے کو بھی شکست ہوگی، 2028 میں یہ لوگ سر اٹھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close