تازہ ترین

حلیم عادل شیخ کا سانپ نکلنے پر رد عمل

جو شراب کو شہد بناتے ہیں وہ سانپ کو رسی بنادیں گے

جو شراب کو شہد بناتے ہیں وہ سانپ کو رسی بنادیں گے،،، قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا سانپ نکلنے پر رد عمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا پولیس تحویل کے دوران اپنے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے پر ردعمل سامنے آ گیا کہتے ہیں کل یہ سانپ کو رسی بنا دیں گے، یہ تو شراب کو شہد بنا دیتے ہیں، حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چار فٹ لمبا کالا ناگ میرے کمرے میں چھوڑا گیا،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی آفتاب عالم بھی گواہ ہیں، انھوں نے بھی سانپ دیکھا تھا،اس دوران ڈی ایس پی آفتاب عالم نے بھی میڈیا کے سامنے سانپ دیکھنے کی تصدیق بھی کی،رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل یہ سانپ کو رسی بنا دیں گے، یہ تو شراب کو شہد بنا دیتے ہیں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ نے پولیس والوں سے مل کر مجھے مروانے کی سازش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close