تازہ ترین

کراچی میں ریلوے ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج

کراچی میں ریلوے ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج،،، ریلوے ملازمین نے سٹی اسٹیشن پر ڈی ایس آفس کے باہر احتجاج کیا

کراچی میں ریلوے ملازمین نےادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا،ملازمین نےکہاکہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے، مظاہرین نے سٹی اسٹیشن پر ڈی ایس آفس کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔مظاہرین نےسن کوٹہ بھرتی،اوور ٹائم،اسسٹنٹ پیکیج ریگولرائزیشن کےحق میں بینرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جو ملازمین نو برس سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں انہیں مستقل کیا جائے۔آٹھ گھنٹوں کی شفٹ کے بعد ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے۔مظاہرین نےکہاکہ ریلوے میں اٹھائیس ہزار آسامیاں خالی ہیں ان پربھرتی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close