کراچی کا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکاآغازدیکھ کراچھالگا، طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔