تازہ ترین

نوازشریف اپناعلاج کراکرہی واپس آئیں گے ،شاہدخاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئرنائب صدراورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کیلئے دی ہوئی ہے، نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے اس سے پہلے نہیں آئیں گے۔پیرکو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، 23 مارچ کو پریڈ کے بعد عوام کی پریڈ ہوگی، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر اتنا ہی دبائو بڑھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، جو کیسز بنائے گئے ہیں پورا پاکستان جانتا ہے، مقدمے کی حیثیت سب جانتے ہیں یہ کیس بنتا ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر خود پریشان ہے کہ کیا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی حیثیت آپ سب نے دیکھ لی ہے، چیئرمین نیب بتائیں کہ ہمارے خلاف کون سے کیس ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت پر کرپشن کے اسکینڈل ہیں،لیکن چیئرمین نیب خاموش ہیں، نیب نے ملک کے اندر تباہی پھیلائی ہے، ملک میں آج کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کیلئے دی ہوئی ہے، آج سے پہلے کبھی مری میں برف سے پھنسنے سے اموات نہیں ہوئی تھیں، کوئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ایک لفظ اظہار ہمدردی نہیں کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close