تازہ ترین

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی وفاقی حکومت پر تنقید

ایک کروڑ ملازمتوں کا اعلان کرنے والے حکمران ملک میں بے روزگاری کا سونامی لے آئے ہیں

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک کروڑ ملازمتوں کا اعلان کرنےوالے حکمران ملک میں بے روزگاری کا سونامی لے آئے ہیں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ اسٹیل مل، ریڈیو پاکستان، ٹورازم، کاپوریشن، اور دیگر اداروں سے ہزاروں لوگوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے خان صاحب کا پورا زور صرف سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے پر ہے، ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ لوگ بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں تو وہ کیا کریں، خان صاحب اب قوم پر رحم کریں، حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close