تازہ ترین

سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیوایم کا حیدرآباد میں احتجاج

سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیوایم کا حیدرآباد میں احتجاج،،، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت، خطاب کیا،،، سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں دے کر لاکھوں نوجوانوں کا حق مارا گیا، کنورنوید جمیل،،، استحصال جاری رہا تو عوام کی مدد سے اپنا صوبہ بنائیں گے، ایم کیوایم رہنما،،، سندھ کی نسل پرست حکومت نے طے کرلیا ہے کہ شہری علاقوں کو محروم رکھا جائے گا ، کنور نوید جمیل،،، اب ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ غلاموں کی طرح زندگی گزاریں ،، یا سڑکوں پر نکلیں ، کنور نوید جمیل،،، سندھ کی متعصب صوبائی حکومت چارسوارب ٹیکس جمع کرتی ہے ،رہنما ایم کیوایم پاکستان،،، ہماری انصاف کی فریادیں عدالتوں میں پڑی ہیں، کنور نوید جمیل،،، لیکن کوئی ادارہ ہماری داد رسی کرنے کو تیار نہیں، رہنما ایم کیوایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں دے کر لاکھوں نوجوانوں کا حق مارا گیا ،، استحصال جاری رہا تو عوام کی مدد سے اپنا صوبہ بنائیں گے ۔۔ سندھ کے نئے بلدیاتی قانون اور شہری علاقوں سے نا انصافیوں کے خلاف حیدرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کنورنوید جمیل نے کا کہنا تھا کہ سندھ کی نسل پرست حکومت نے طے کرلیا ہے کہ شہری علاقوں کو محروم رکھا جائے گا ،، اب ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ غلاموں کی طرح زندگی گزاریں ،، یا سڑکوں پر نکلیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی متعصب صوبائی حکومت چارسوارب ٹیکس جمع کرتی ہے ،، لیکن ایک پیسہ نہیں لگاتی ،، کراچی اور حیدرآباد میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ،، فلٹرپلانٹ بند پڑے ہیں،، پارک اور میدان اجڑ چکے ہیں ،،اور اب یہ بلدیہ کے بچے کھچے ادارے بھی اپنی تحویل میں لے رہی ہے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہماری انصاف کی فریادیں عدالتوں میں پڑی ہیں،، لیکن کوئی ادارہ ہماری داد رسی کرنے کو تیار نہیں ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close