تازہ ترین

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان صدراشرف غنی کا حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے ملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے، آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی پاکستان کا قانون ہے، کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں، کسی کو کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے لوگوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close