تازہ ترین

کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا پہلا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نالوں کی صفائی اور انکے سروے سے متعلق اجلاس ، محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ کرکے اس کو ماڈل نالا بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا پہلا اجلاس، اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی، وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ شریک ہوئے ،ہائیڈرولاجیکل ریجن کے مطابق محمودآباد نالے کا علائقہ 19.03 اسکوائر کلومیٹر ہے،زیادہ تر نالے مصنوعی بناکے محمود آباد نالے میں ڈالے گئے ہیں،نورانی چورنگی نالہ 4.54 کلومیٹر اور ٹیپوسلطان نالہ 4.1 کلومیٹر بھی محمودآباد نالے میں گرتا ہے،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ محمودآباد کے نالے کو 80 فٹ لمبا سیمنٹڈ ڈرین بنانا ہوگا،ہم نکاسی آب کے نالوں کو برساتی نالوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ 30 ایم جی ڈی یا 50 کیوسک ڈرین کا پانی بہتا ہے،ہم ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے تاکہ نکاسی ہوسکے،محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ کرکے اس کو ماڈل نالا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،باقی نالوں کو بھی اسی پیٹرن پر بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close