تازہ ترین

عمران خان 31جنوری سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اکتیس جنوری سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، حکومت انتقامی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا بائیس کروڑ عوام کی ضرورت ہے۔  لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت انتقامی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، شہباز شریف نے تمام اثاثے ظاہر کیے، حکومت شہباز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ نیب نے لندن میں پاکستان کے چار ارب روپے ڈبو دیئے، جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، اس سے زیادہ رقم خرچ کر دی گئی، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close