تازہ ترین

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اندرون ملک پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کورونا وائرس کی تازہ اور خطرناک لہر،،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔نئی ایس اوپیز کا اطلاق چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پریکم جنوری سے 31 مارچ 2021 تک کے لئے ہو گا کورونا وائرس کی تازہ اور خطرناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا،جس کے تحت اے ایس ایف کومسافر کے علاوہ کسی کی پارکنگ سے آگے آنے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،ہدایت نامے کےمطابق ہر اسٹیشن پر مسافروں کے داخلے سے قبل طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا جائے ،پرواز پرگلوز،پی پی ایزانوینٹری،سرجیکل ماسک،چشمے،این نائنٹین فائیو ماسک کی موجودگی لازم قرار دی گئی ہے ۔طیارے میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی،مسافروں کو پرواز کے دوران تمام وقت ماسک پہننا،اور اس کا تصویری ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا۔تمام مسافروں کے کوائف بمعہ فون نمبرز ریکارڈ میں رکھنا بھی لازمی،پروٹوکول اور ملاقات پر پابندی رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close