عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا ، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، عدلیہ کو دباؤ میں لانا ن لیگ کی تاریخ ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، ہماری جنگ مافیا کیخلاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5 عشاریہ37 فیصد تک پہنچ جانے سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود معاشی ترقی کا 5 عشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کیس پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی۔ن لیگ کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، عدالت نے شریف فیملی مافدیا کو بینقاب کردیا ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کرررہی ہے، شریف فیملی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق جج شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا۔ مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، ہماری جنگ مافیا کے خلاف ہے ہم مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں