تازہ ترین

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس
کراچی:اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سمیت محکمہ افسران شریک ہوئے
کراچی:اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی
صوبے میں 40 ہزار 978 سرکاری جبکہ 11 ہزار 736 نجی اسکول ہیں،بریفنگ
سرکاری اسکولوں میں اس وقت 52 لاکھ 36 ہزار 202 طلبہ زیر تعلیم ہیں،بریفنگ
اسکولوں میں صاف پانی کی فراہمی اور فرنیچر کو یقینی بنایا جائے،چیف سیکریٹری سندھ

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سمیت محکمہ افسران شریک ہوئے،اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایاگیاکہ صوبے میں 40 ہزار 978 سرکاری جبکہ 11 ہزار 736 نجی اسکول ہیں،سرکاری اسکولوں میں اس وقت 52 لاکھ 36 ہزار 202 طلبہ زیر تعلیم ہیں،نجی اسکولوں میں 39 لاکھ 41 ہزار 938 طلبہ زیر تعلیم ہیں،محکمہ تعلیم نے آئی بی اے سکھر کے ذریعے 51 ہزار ,354 نئے ٹیچر بھرتی کیےہیں،اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کاکہناتھاکہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے،اسکولوں میں صاف پانی کی فراہمی اور فرنیچر کو یقینی بنایا جائے،سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو ضروری فنڈ فراہم کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close