تازہ ترین

ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، ناصر حسین شاہ

وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ عوام الناس کی خدمت کے جذبے کو لیکر سیاسی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں یوتھ پارلیمنٹ کے تحت جدید پاکستان کانفرنس،اور ایوارڈ پروگرام میں اظہار خیال کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کاکلیدی کردار ہے، یوتھ پارلیمنٹ کو سلام پیش کرتا ہوں جہاں نوجوانوں کو اپنی آواز بلند کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا جارہاہے، ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانو کو آگے آنا چاہیے،کراچی کے لیے ملیر ایکسپریس وے کا تحفہ لارہےہیں،جس کا سنگ بنیاد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کے بننے کے بعد شہری ڈیفنس فیز ایٹ سے ایم نائن موٹر وے کا راستہ صرف بیس منٹ میں طے کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close