پاکستانی زائرین کیلیے عمرہ کی پابندی جلد ختم کیے جانے کی خبر آ گئی
پاکستانی زائرین کیلیے عمرہ کی پابندی جلد ختم کیے جانے کی خبر آ گئی…پاکستان کا نام جلد پابندی والے ممالک سے نکال دینگے ، سعودی سفیر
حرمین شریفین سے اچھی خبر آگئی،، سعودی سفیر نے بہت جلد پاکستانی زائرین پر پابندی ختم کر کے عمرہ کی اجازت دینے کی نوید سنا دی ۔۔ Vo وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے سعودی سفیر سے ملاقات کی ،، اور عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کی بحالی اور پاکستان کا نام پابندی والے ممالک سے نکالنے پر گفتگو کی ۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عمرہ آپریشن بحالی کامطالبہ جلدسعودی حکام کےسامنےپیش کیا جائے گا ،، بہت جلد پاکستانی زائرین سےعمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وباء کے پیش نظر پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے زائرین پر عمرہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔۔