تازہ ترین

عدالت کی اسپیکر کی غیرقانونی رولنگ کے خلاف آبزرویشن قابل ستائش ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ میں معروضات جمع کروادیں جس کے مطابق عدالت کی اسپیکر کی غیرقانونی رولنگ کے خلاف آبزرویشن قابل ستائش ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پارلیمان میں غیرقانونی اقدام کی وجہ بغیر انتخابی اصلاحات کے 2018 کی طرز پر اگلے عام انتخابات کا انعقاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی مارچ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن میں 2018 کی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر بھی جمع کرایا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ صاف و شفاف جلد انتخاب کے لئے اس رپورٹ کی روشنی میں انتخابی اصلاحات ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں نظریہ ضرورت کے نام پر غیرقانونی اقدامات کی مذمت تو کی گئی مگر ان کا ازالہ نہ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ عدالت اداروں، جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرکے ایک مثال قائم کرے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہوگی کہ غیرقانونی رولنگ کی مذمت کی جائے تاہم اس میں ملوث کرداروں کو ناکام نہ کیا جائے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی معروضات سے دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر اور سینیٹ کی پارلیمانی امور کی پی ٹی آئی کی جانبدارانہ انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ بھی منسلک کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close