تازہ ترین

کورونا کیخلاف اہم سنگ میل ، برطانیا، انڈونیشیا کو ویکسین مل گئی

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی، امریکا سے برطانیہ کو بھی ویکسین مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ امریکی کمپنی کی ویکسین استعمال کرنیوالا پہلا ملک بن گیا، ویکسین لگانے کا آغاز منگل کو ہو گا۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق سب سے پہلے ویکسین 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور میڈیکل فرنٹ ورکرز کو دی جائے گی۔دوسری جانب انڈونیشیا میں بھی چین کی تیار کردہ ویکسین کی ایک کروڑ بیس لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں، انڈونیشیا کے صدر کے مطابق ایک کروڑ 80لاکھ خوراکیں جنوری میں مل جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close