امریکا کی ایک بار پھر کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت
امریکا کی ایک بار پھر کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت ،،، تعلیمی اور مذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے،نیڈ پرائس،،،
امریکا نے ایک بار پھر کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کر دی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کاکہناہے دہشتگرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے، خصوصاً تعلیمی اور مذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہےگا،انہوں نےکہاکہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے، محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا دفتر ان سفارشات کا جائزہ لے رہا ہے